نلگونڈہ۔ 8 دسمبر (يو اين آئى) آندھراپردیش کے ضلع نلگونڈہ ميں ايک شخص نے آ ج مبينہ طورپر بجلى کے جھٹکے ديکر اپنے تين بچوں کو بے دردى سے مار ڈالا۔
پوليس نے يہاں
بتايا کہ ضلع کے ويلى گونڈا ڈويزن کے ويلوورتى گاوں ميں ايک شخص نے گھريلو جھگڑے کى وجہ سے اپنے تين بچوں نروشا (8)، رکشيتا (7) اور يشونت (4) کو قتل کرديا ۔ مشتبہ رميش فى الحال فرار ہے۔